بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق قرآن مجيد كی ۱۸ ویں بين الاقوامی نمائش میں آيت اللہ مكارم شيرازی كی تفسير قرآن "نمونہ" كا اردو زبان میں ترجمہ دستياب ہے۔
اردو زبان میں یہ ترجمہ سيد صفدر حسين نجفی نے كيا ہے۔
اس كے علاوہ جامعۃ المصطفی العالمیہ سے وابستہ پاكستانيوں كے بك اسٹال میں شيعہ اور اہل سنت علماء كے قرآن مجيد كے ترجمے بھی موجود ہیں جن میں اہل سنت علماء "احمد رضا خان بريلوی"، "اشرف علی تھانوی"، "شاہ رفيع الدين محدث دھلوی" اور شيعہ عالم دين "سيد علی نقی النقعری" كے قرآن مجيد كے ترجمے شامل ہیں۔
637503