بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "Islam" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ان مقابلوں كے انعقاد میں روس كے مفتيوں كی انجمن، اسلامی كانفرنس نے تعاون كيا ہے اور اس میں مسلم و غير مسلم ممالك كے قاريان قرآن اور حفاظ گرامی شركت كریں گے۔
واضح رہے كہ روس میں سن ۲۰۰۰ء سے قرآنی مقابلے ہو رہے ہیں جو ابتداء میں محدود پيمانے پر تھے جس میں روس كے طلبہ شركت كرتے تھے ليكن وقت كے گزرنے كے ساتھ ساتھ ان میں وسعت آئی ہے اور اب یہ عالميج سطح كے مقابلے ہوتے ہیں۔
641695