بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "Islam today" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جرمنی كی وزارت تعليم نے ايك كتاب كی اشاعت كی ہے جس میں ايك دوسرے كے مذہبی عقائد كا احترام اور مسلمان طلاب كے مسائل كو دور كرنے كے طريقہ وغيرہ شامل ہیں۔
یہ كتاب جلد ہی اساتذہ كو دی جائے گی۔ اس كتاب كی اشاعت كا مقصد مسلمان كميونٹی كا دوسرے مذاہب كے ساتھ ہم آہنگی بتايا گيا ہے۔
جرمنی كی وزارت تعليم نے تمام اساتذہ سے تقاضا كيا ہے كہ مسلم طلاب كے ساتھ احترام آميز سلوك روا ركھا جائے گا۔
واضح رہے كہ اس وقت جرمنی میں ۴۰ لاكھ كے قريب مسلمان سكونت پزير ہیں۔
657933