بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ادارہ "العراق للجميع" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نشست میں اسلامی تنظيموں كے سربراہ شركت كریں گے جو امريكہ میں اسلامی مراكز اور مسجد كی تاسيس كے سلسلہ میں غور و خوض كریں گے۔
اس كے علاوہ امريكہ میں بڑہتی ہوئی اسلام دشمنی اور قرآن سوزی ڈے كے بارے میں بھی تبادلہ خيال كيا جائے گا۔
اس نشست كے كنويز جناب "الشيخ عبيد" نے كہا ہے كہ بعض مسلمان ۱۱ ستمبر كے حادثہ كے نزديك مقام پر مسجد كی تعمير كے سلسلہ میں خوف زدہ تھے ليكن اب وہ بھی اس مسجد كی تعمير كا ساتھ دے رہے ہیں۔
658708