آيت اللہ مكارم شيرازی كی جانب سے احتجاجی مظاہروں كی قدردانی

IQNA

آيت اللہ مكارم شيرازی كی جانب سے احتجاجی مظاہروں كی قدردانی

14:37 - September 21, 2010
خبر کا کوڈ: 1998694
سماجی گروپ: مرجع تقليد نے قرآن مجيد كی توہين پر لوگوں كی طرف سے بھرپور احتجاج كو سراہتے ہوئے كہا ہے كہ لوگوں كے دلوں میں عظمت قرآن بڑھ گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" مرجع تقليد آيت اللہ العظمی مكام شيرازی نے قرآن سوزی كے واقعہ پر اظہار افسوس كرتے ہوئے كہا اس سے مسلمانوں میں بيداری كی ايك لہر دوڑ گئی ہے۔
انہوں نے كہا كہ بعض شرپسند صیہونی اس اقدام كے ذريعہ مسلمانوں اور عيسائيوں كے مابين جنگ كو چھیڑنا چاہتے ہیں تاكہ اسرائيل كے مظالم كی پردہ پوشی كی جا سكے مرجع تقليد نے مسلمانوں كی طرف سے احتجاجی ريليوں كا خير مقدم كرتے ہوئے كہا كہ مسلمانوں نے اپنی بيداری كا ثبوت ديتے ہوئے استكبار كو مناسب جواب ديا ہے۔
انہوں نے بعض مسلم ممالك كی جانب سے سكوت كی بھی مذمت كرتے ہوئے كہا كہ یہ ممالك استكبار كے دست راست معلوم ہوتے ہیں۔
658904

نظرات بینندگان
captcha