امارات میں عرب جوانوں كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والوں كا تعارف

IQNA

امارات میں عرب جوانوں كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والوں كا تعارف

14:12 - September 25, 2010
خبر کا کوڈ: 2000845
قرآنی سرگرمياں گروپ: امارات كے شہر "شارجہ" میں ۲۳ ستمبر كو پرشين گلف كی تعاونی كونسل كے ركن مملاك كے جوانوں كے درميان ہونے والے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كا تعارف كروانے كے لئے ايك پروگرام منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امارات كے شہر شارجہ كے قرآن كريم اور سنت نبوی(ص) انسٹیٹيوٹ میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں ۱۰ سے ۱۵، ۱۶ سے ۲۰ اور ۲۱ سے ۲۵ سال كے جوانوں نے حصہ ليا ہے۔
۱۹ ستمبر كو منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں سعودی عرب، امارات، بحرين، قطر، كويت اور عمان كے جوانوں نے حصہ ليا ہے۔
661533

نظرات بینندگان
captcha