تنزانیہ میں "حج اور امت اسلامی كی عالمگير وحدت" كے موضوع پر علاقائی سيمينار كا انعقاد

IQNA

تنزانیہ میں "حج اور امت اسلامی كی عالمگير وحدت" كے موضوع پر علاقائی سيمينار كا انعقاد

14:37 - September 26, 2010
خبر کا کوڈ: 2001683
ثقافتی گروپ: تنزانیہ كے دارالحكومت دارالسلام میں ۲۶ اور ۲۷ ستمبر كو پہلی مرتبہ "حج اور امت اسلامی كی عالمگير وحدت" كے موضوع پر علاقائی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق تنزانیہ كے صدر "جاكايا كيكوئہ" يا اس ملك كے سابق صدر "علی حسن موينی" ہوں گے اس سيمينار كے مہمان خصوصی ہوں گے۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق اس ملك كی پارليمنٹ كے دسيوں اراكين اور وزراء اور ايتھوپيا، كينيا، يوگنڈا، كيمور، روانڈا، برونڈی، ملاوی، زمبيبا، كانگو، موزامبيك، مڈنماسكر اور جنوبی افريقہ كے وزراء حج اور مفتيوں كے سميت اس ملك كی ۷۰ سے زائد دينی اور ثقافتی شخصيات شركت كریں گی۔
اس كے علاوہ اسلامی جمہوریہ ايران سے ايرانی صدر كے مشير اور اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ كا جناب مہدی مصطفوی، ايرانی حجاج سرپرست اور قائد انقلاب اسلامی كے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمين سيد علی قاضی عسگر، اہل بيت(ع) ورلڈ اسمبلی كے سيكرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمين شيخ محمد حسن اختری اور ديگر ايرانی شخصيات بھی شركت كریں گی۔
661797

نظرات بینندگان
captcha