شيكاگو میں "اسلام اور مسلمان" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

14:22 - September 28, 2010
خبر کا کوڈ: 2003194

شيكاگو میں "اسلام اور مسلمان" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

ثقافتی گروپ: OIC نے امريكہ كے اسلامی كالج كے تعاون اور اس ملك میں مسلمانوں كے مسائل كا جائزہ لينے كی غرض سے ۲۸ سے ۳۰ ستمبر تك شيكاگو شہر میں "اسلام اور مسلمان" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد كر رہی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ "Arab News" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار میں امريكہ میں مقيم مسلمانوں كے مسائل كا جائزہ لينا، ان كی مشكلات كا راہ حل تلاش كرن اور oic كے امريكہ میں مقيم مسلمانوں كے ساتھ تعاون كا معيار، oic اور امريكہ كی اسلامی آرگنائزيشنز كے درميان وسيع تعلقات كا قيام جيسےموضوعات كا جائزہ ليا جا رہا ہے۔
Oic كے سيكرٹری جنرل "اكمل الدين احسان اوغلو" جرج ٹاؤن يونيورسٹی كے بين الاقوامی اور اسلامی ريسرچ اور دين كے پروفيسر "جان اسپوزٹيو" امريكہ كے شمالی علاقوں كے اسلامی سنٹر كے سربراہ "صفاز رزور" اس سيمينار سے خطاب كر رہے ہیں۔
663986

نظرات بینندگان
captcha