اسلام میں ماحوليات كی حفاظت كی ضرورت پر زور ديا ہے: آيسسكو كے سيكرٹری جنرل

IQNA

اسلام میں ماحوليات كی حفاظت كی ضرورت پر زور ديا ہے: آيسسكو كے سيكرٹری جنرل

13:13 - September 29, 2010
خبر کا کوڈ: 2003947
ثقافتی گروپ: آيسسكو كے سيكرٹری جنرل "عبدالعزيز عثمان تويجيری" نے ۲۷ ستمبر كو اردن كے دارالحكومت" كے موضوع پر منعقدہ سيمينار میں ايك مضمون پيش كرتے ہوئے اسلام میں ماحوليات كے تحفظ كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے (ISESCO) سائٹ كے حوالے سے نقل كی اہے كہ تويجيری نے اپنے اس مضمون میں اس بات پر زور ديا ہے كہ اسلامی اقدار كا سرچشمہ ايسے اسلامی علوم اور قوانين ہیں جو بشری طبيعت اور عالمی قوانين كے مطابق ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی اقدار، انسانيت كے لئے ہدايت اور الہام كا سرچشمہ ہیں اور انہوں نے اسلامی شريعت كے دائرہ میں رہ كر انفرادی اور سماجی مسائل كا راہ حل پيش كيا ہے۔
تويجيری نے آخر میں پانی كی پاكيزگی كی حفاظت كی اہميت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا اسلام كے علاوہ كسی دين میں بھی پانی اور اس كی پاكيزگی كے تحفظ كی طرف اشارہ نہیں كيا گيا ہے ليكن قرآن كريم نے ۶۳ مرتبہ اس كی طرف اشارہ كيا ہے اور پانی كو موجودات كی پيدائش كا سرچشمہ قرار ديا ہے۔
664679

نظرات بینندگان
captcha