تركی میں "اسلامی ممالك میں غذائی سلامتی" كے موضوع پر بين الاقوامی نشست كا اہتمام

IQNA

تركی میں "اسلامی ممالك میں غذائی سلامتی" كے موضوع پر بين الاقوامی نشست كا اہتمام

13:11 - September 29, 2010
خبر کا کوڈ: 2003951
ثقافتی گروپ: تركی كے شہر "ازمير" میں ۲۸ ستمبر كو "اسلامی ممالك میں غذائی سلامتی" كے موضوع پر ايك نشست كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے HABERAKUEL كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آلبانیہ، جيبوتی، عراق، كرغزستان، جزائر كومور، لبنان، موزامبيك، سری ليون، سوریہ، اردن، سعودی عرب اور يوگنڈا جيسے دنيا كے ۲۹ ممالك كے عالی رتبہ حكام نے شركت كی ہے۔
اس نشست میں دنيا بالخصوص اسلامی ممالك میں غذائی صورتحال كے بارے بحث وگفتگو كی گئی ہے اور اس كے علاوہ دنيا كے كروڑوں افراد كو غذا اور خوراك فراہم كرنے كا جائزہ ليا گيا ہے جو فقروبھوك میں مبتلا ہیں۔
664578

نظرات بینندگان
captcha