لندن میں تقريب مذاہب اسلامی كی چوتھی بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد

IQNA

لندن میں تقريب مذاہب اسلامی كی چوتھی بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد

14:35 - September 30, 2010
خبر کا کوڈ: 2004523
ثقافتی گروپ: لندن میں واقع برطانیہ كے اسلامی سنٹر كے اصلی ہال میں ۳ اكتوبر كو "امت اسلامی كی عزت اور اس كے مستقبل كی تعمير میں تقريب كا كردار" كے موضوع پر چوتھی بين الاقوامی كانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے برطانیہ كے اسلامی سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ مختلف اسلامی مذاہب كے علماء اور دانشور اس بين الاقوامی كانفرنس میں شركت كر رہے ہیں۔
برطانیہ كے اسلامی سنٹر كے ايك پيغام میں آيا ہے كہ مذاہب اسلامی كے درميان تقريب كی دعوت دينے والے افراد كی انتھك كوششوں سے تقريب اور وحدت ايك ثقافتی منصوبے میں تبديل ہو گيا ہے اور ہر روز اس كے حاميوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اس بيانیےمیں مزيد آيا ہے كہ عالم اسلام كی عزت اور ترقی فقط اسی چيز میں منحصر ہے كہ تمام اسلامی مذاہب اپنے مشتركہ نكات پر متحدہ ہو جائیں اور ہر قسم كی ركاوٹوں كو توڑ كر دشمن كی فرقہ وارانہ سازشوں كو ناكام بنا دیں كيونكہ یہ سازشیں آخركار عالم اسلام كی ثقافتی اور سماجی ترقی كے لئے ركاوٹیں بنیں گی۔
665342

نظرات بینندگان
captcha