تركی میں عالم اسلام كی غير سركاری انجمنوں كی يونين كونسل كی نشست كا اہتمام

IQNA

تركی میں عالم اسلام كی غير سركاری انجمنوں كی يونين كونسل كی نشست كا اہتمام

14:40 - September 30, 2010
خبر کا کوڈ: 2004524
ثقافتی گروپ: تركی كے شہر استنبول میں ۹ اور ۱۰ اكتوبر كو عالم اسلام كی غير سركاری انجمنوں كی يونين كونسل كی دسيوں نشست كا اہتمام كيا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Risalehaber كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عالم اسلام كی غير سركاری انجمنوں كی يونين كونسل میں دنيا كے مختلف ممالك كے ۲۰ اراكين شامل ہیں جس كی صدارت نجمی صادق اوگلو كےذمہ ہے۔
اس نشست میں پاكستان كے سيلاب زدہ لوگوں كی صورتحال اور ان كو امداد پہنچانے كا طريقہ كار، مسئلہ فلسطين اور غزہ كا محاصرہ اور كشمير كی سياسی اور سماجی صورتحال كا جائزہ ليا جائے گا۔
كہا جاتا ہے كہ عالم اسلام كی غير سركاری انجمنوں كی يونين كونسل (IDSB) دنيا كے ۴۵ ممالك كے ۱۸۵ اراكين پر مشتمل ہے اور ہر سال كی ايك اسلامی ممالك میں اس كی نشست منعقد ہوتی ہے۔
665290

نظرات بینندگان
captcha