بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے 'ISESCO" كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "ھادی عزيز زادہ" نے ايران كے وزير علوم تحقيقات و ٹيكنالوجی "كامران دانشجو" سے ملاقات كے دوران اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ اسلامی چينل حال ہی میں آيسسكو كےدائرہ كار میں تاسيس ہوا ہے اور عنقريب تہران میں اس كے مركزی آفس كا افتتاح ہو گا۔
آيسسكو كے سربراہ كے ثقافتی امور كے مشير نے "كامران دانشجو" كو ملائيشيا كے دارالحكومت "كوالالمپور" میں منعقد ہونے والے اسلامی ممالك كے ہائيرايجوكيشن كے وزراء كے پانچویں سيمينار میں شركت كی دعوت دی ہے۔
666931