بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "ISESCO" كی سائٹ كے حوالے نقل كيا ہے كہ عمان كی وزارت ثقافت كے تعاون اور بحرين، سعودی عرب، عراق، مصر، يمن، ليبيا، سوریہ اور عمان جيسے ممالك كے ماہرين اور محققين كی شركت سے یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد ان اسلامی خطی نسخوں كی حفاظت كی اہميت كے بارے میں معلومات فرہم كرنا اور عربی ممالك میں ان خطی نسخوں كی كيفيت سے آگاہ كرنا ہے۔
ياد رہے كہ اس سيمينار كے ساتھ ساتھ خطی نسخوں كی نمائش بھی لگائی جائےگی۔
666814