بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قرآنی خبررساں ايجنسی "مزن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ قم كے حضرت رقیہ(س) نامی قرآنی سنٹر كی كوششوں اور عراق كے شہيد محراب انسٹیٹيوٹ كے تعاون سے یہ مقابلے منعقد ہوئے ہیں۔
پورے عراق سے ان مقابلوں میں حصہ لينے والے افراد كے درميان یہ مقابلہ ۲۶ ستمبر كو منعقد ہوا تھا اور يكم اكتوبر كو نماياں افراد كو انعامات دينے كی تقريب كے ساتھ یہ پروگرام اختتام پذير ہو گيا ہے۔
666794