نبی اكرم(ص) كی حمايت نامی بين الاقوامی انسٹیٹيوٹ كی تاسيس

IQNA

نبی اكرم(ص) كی حمايت نامی بين الاقوامی انسٹیٹيوٹ كی تاسيس

13:34 - October 07, 2010
خبر کا کوڈ: 2008233
ثقافتی گروپ: سعودی عرب میں نبی رحمت(ص) نامی بين الاقوامی سيمينار كے شركاء نے نبی اكرم(ص) كی حمايت اور سنت نبوی كی وضاحت نامی بين الاقوامی اسلامی انسٹیٹيوٹ كی تاسيس كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" نے "نسيج" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس سيمينار كے شركاء نے اس بات پر زور ديا ہے كہ اس انسٹیٹيوٹ كی تاسيس دنيا میں پيغمبر اكرم(ص) كی حمايت سے مربوط انسٹیٹيوٹز اور انجمنوں كے درميان رابطہ كے عنوان سے اس ميدان میں جانے والی كوششوں كو يكجا كرنے میں اہم قدم شمار ہو سكتا ہے۔
اس سيمينار كے اختتامی بيانیے میں نبی اكرم(ص) كی سيرت طيبہ اور سنت سے دنيا والوں كو زيادہ سے زيادہ آگاہ كرنے كی غرض سے مختلف زبانوں میں بين الاقوامی سیٹلائٹ چينلز، ويب سائٹس كا افتتاح اور مختلف كتابوں اور جرائد كوشائع كیے جانے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
اس سيمينار كے اختتام پر مسلمان علماء اور دانشوروں نے امت اسلام سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ اسلام اور رسول اكرم(ص) كی اہانت كو متوقف كروانے كے لئے زيادہ سے زيادہ كوششیں كریں۔
669394

نظرات بینندگان
captcha