ڈيجیٹل ذرائع ابلاغ كی نمائش كے بين الاقوامی شعبے كا افتتاح

IQNA

ڈيجیٹل ذرائع ابلاغ كی نمائش كے بين الاقوامی شعبے كا افتتاح

12:36 - October 09, 2010
خبر کا کوڈ: 2008989
ثقافتی گروپ: ڈيجیٹل ذرائع ابلاغ كی چوتھی بين الاقوامی نمائش كے بين الاقوامی شعبے كا ۹ اكتوبر كو افتتاح ہو رہا ہے۔
ڈيجیٹل ذرائع ابلاغ كی چوتھی بين الاقوامی نمائش كے بين الاقوامی شعبے كے انچارج نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كے دوران اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس بين الاقوامی نمائش كا بين الاقوامی شعبہ ۹ اكتوبر كو ۴ بجے افتتاح ہو رہا ہے جس میں اكواڈر كے ریڈيو ٹی وی آرگنائزيشن كے سربراہ اور اس نمائش میں موجود مختلف ممالك كے نمائندے شركت كریں گے۔
مہدی سالم نے مزيد كہا كہ اس ڈيجیٹل ذرائع ابلاغ كی چوتھی بين الاقوامی نمائش میں دنيا كے ۳۰ مختلف ممالك منجملہ، ارجنٹائن، اكواڈر، ازبكستان، امريكہ، افغانستان، اندونيشيا، برطانیہ، اٹلی، برازيل، بنگہ ديش، يوروگوئہ، پاكستان، تاجيكستان، تنزانیہ، تركمانیہ، روس، سری لنكا، سوڈان، عراق، فلسطين، قزاقستان، كنیڈا، كلمبيا، كيوبا، لبنان، ملائيشيا،ميكسيكو اور ہندوستان شركت كرتے ہوئے اپنی میڈيا صلاحيتوں كا اظہار كر رہے ہیں۔
كہا جاتا ہے كہ چوتھی بين الاقوامی ڈيجیٹل ذرائع ابلاغ كی یہ نمائش ۷ اكتوبر سے ۱۶ اكتوبر تك جاری رہے گی۔
670587

نظرات بینندگان
captcha