ڈيجیٹل ذرائع ابلاغ كی چوتھی بين الاقوامی نمائش كے بين الاقوامی شعبے كے انچارج نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے بات چيت كے دوران اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس بين الاقوامی نمائش كا بين الاقوامی شعبہ ۹ اكتوبر كو ۴ بجے افتتاح ہو رہا ہے جس میں اكواڈر كے ریڈيو ٹی وی آرگنائزيشن كے سربراہ اور اس نمائش میں موجود مختلف ممالك كے نمائندے شركت كریں گے۔
مہدی سالم نے مزيد كہا كہ اس ڈيجیٹل ذرائع ابلاغ كی چوتھی بين الاقوامی نمائش میں دنيا كے ۳۰ مختلف ممالك منجملہ، ارجنٹائن، اكواڈر، ازبكستان، امريكہ، افغانستان، اندونيشيا، برطانیہ، اٹلی، برازيل، بنگہ ديش، يوروگوئہ، پاكستان، تاجيكستان، تنزانیہ، تركمانیہ، روس، سری لنكا، سوڈان، عراق، فلسطين، قزاقستان، كنیڈا، كلمبيا، كيوبا، لبنان، ملائيشيا،ميكسيكو اور ہندوستان شركت كرتے ہوئے اپنی میڈيا صلاحيتوں كا اظہار كر رہے ہیں۔
كہا جاتا ہے كہ چوتھی بين الاقوامی ڈيجیٹل ذرائع ابلاغ كی یہ نمائش ۷ اكتوبر سے ۱۶ اكتوبر تك جاری رہے گی۔
670587