اٹلی میں "اسلامی تمدن میں آرٹ" كے موضوع پر بين الاقوامی نمائش كا انعقاد

IQNA

اٹلی میں "اسلامی تمدن میں آرٹ" كے موضوع پر بين الاقوامی نمائش كا انعقاد

13:16 - October 12, 2010
خبر کا کوڈ: 2011444
ثقافتی گروپ: اٹلی كے شہر "ميلان"میں ۱۹ اكتوبر كو "اسلامی تمدن میں آرٹ" كےموضوع پر تيسری بين الاقوامی نمائش كا آغاز ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےكويتی روزنامہ "الانباء" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كويت كے اسلامی آثار كے آرٹ سنٹر كے انچارج "كويت كے وزير اطلاعات اور وزير تيل، اٹلی كے شہر كے ميئر اور كويت اور عالم اسلام كی بعض شخصيات اس نمائش كی افتتاحی تقريب میں شركت كریں گی۔
اٹلی كے شہر ميلان كے بعد دنيا كے بعض ممالك كے عجائب گھروں میں ان اسلامی آرٹ كی اشياء كی نمائش لگائی جائے گی۔
كہا جاتا ہے كہ ۲۰۰۱ء میں لندن كے برطانیہ ميوزيم میں ان آرٹ آثار كی دوسری نمائش لگائی گئی تھی اس كے بعد اسپين، امريكہ، فرانس، سنگاپور اور ملائيشيا كے عجائب گھروں میں ان اشياء كی نمائشیں لگائی گئی تھیں۔
672576

نظرات بینندگان
captcha