رياض میں "اسلام كے تعارف كے طريقے" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

13:15 - October 12, 2010
خبر کا کوڈ: 2011448

رياض میں "اسلام كے تعارف كے طريقے" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

ثقافتی گروپ: عالمی انجمن تعارف اسلام ۳ اور ۴ نومبر كو سعودی عرب كے دارالحكومت رياض میں "اسلام كے تعارف كے طريقے" كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد كر رہی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ رياض میں عالمی انجمن تعارف اسلام كے شعبہ كےنگران "عبداللہ بن ابراہيم المسفر" نے اس بارے میں كہا ہے كہ عالم اسلام كے بعض ماہرين اور دانشور اس سيمينار میں شركت كریں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس سيمينار كے انعقاد كا مقصد اسلام كا تعارف كروانے میں ذمہ دار افراد اور اداروں كے درميان ارتباط كا استحكام، دنيا میں اسلام اور مسلمانوں كا تعارف كروانے كے لئے عملی پروگراموں كی تجويز اور اسلام كے حقيقی چہرے كو پيش كرنے كے مختلف طريقوں كو پيش كرنا ہے۔
عبداللہ ابراہيم المسفر نے كہا ہے كہ اس سيمينار میں دنيا والوں كو دين اسلام كی صحيح تصوير پيش كرنا ور مختلف پروگراموں اور منصوبوں كے ذريعے اسلام كا تعارف كروانے كی كيفيت جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جائے گا۔
672934

نظرات بینندگان
captcha