بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق عالم اسلام كے نامور دانشوروں اور افغانستان كے علماء اور محققين كی شركت سے منعقد ہونے والے اس علمی سيمينار كا مقصد امت اسلامی كی وحدت پر بحث و گفتگو كرنا ہے۔
افغانستان كےدارالحكومت كابل كے ۳۰۰ علماء اور اسلامی علوم كے ماہرين، اس ملك كے مختلف صوبوں كے ۱۵۰ علماء اور ديگر ممالك سے ۵۰ اسلامی دانشوروں نے اس سيمينار میں شركت كی ہے۔
اس سيمينار كےسرپرست "برہان الدين ربانی" نے نامہ نگاروں سے بات چيت كرتے ہوئے اس پروگرام كے محتوی كے بارے میں كہا ہے كہ علمائے دين نے طول تاريخ میں استكباری طاقتوں كے خلاف جدوجہد میں بہت اہم كردار ادا كيا ہے۔
ربانی نےمزيد كہا كہ افغانستان كے مختلف علاقوں كےلوگوں كے درميان پيش آنے والی مشكلات كو حل كرنے میں علماء كے كردار كو بہت اہم قرار ديا ہے۔
انہوں نے آخر میں كہا كہ تمام علماء بالخصوص افغانستان كے علماء كو چاہیے كہ وہ اپنی دينی ذمہ داريوں كو فراموش نہ كریں اور امت اسلامی كے درميان وحدت كے لئے بھرپور كردار ادا كریں۔
672259