عالم اسلام كے ثقافتی امور اور اطلاعات كی دائمی كمیٹی كی نشست كا آغاز

IQNA

13:29 - October 13, 2010
خبر کا کوڈ: 2012248

عالم اسلام كے ثقافتی امور اور اطلاعات كی دائمی كمیٹی كی نشست كا آغاز

ثقافتی گروپ: سنگال كےدارالحكومت ڈاكار میں ۱۱ اكتوبر كو OIC سےوابستہ ثقافتی امور و اطلاعات كی دائمی كمیٹی (COMIAC) كی نویں نشست كا آغاز ہوا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ISESCO كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ OIC كے ركن ممالك، آيسسكو كے نمائندے اور اس كمیٹی كے اراكين اس نشست میں شركت كر رہے ہیں۔
ثقافتی امور اور اطلاعات كی دائمی كمیٹی كی تشكيل كا مقصد OIC كے ركن ممالك كے درميان روابط كو فروغ دينا اور اسلامی ثقافت اور اقدار كی سربلندی میں اہم كردار ادا كرنا ہے۔
كہا جاتا ہے كہ آيسسكو كے خارجہ تعلقات كے سربراہ محمد الغماری اس نشست میں حاضر ہو كر اديان كے مابين گفتگو، اسلام كے خلاف میڈيا كی سازشوں كا مقابلہ، قدس شريف كی حمايت اور فلسطين كے اسلامی تشخص كے سلسلے میں آيسسكو كی سرگرميوں كو پيش كر رہے ہیں۔
673451

نظرات بینندگان
captcha