بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے سعودی روزنامہ "الوطن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسپين كے وزير خارجہ "ميگل انجل مارتينوز" آيسسكو كے سربراہ "عبدالعزيز بن عثمان التويجری" لاطينی امريكہ كی اسلامی آرگنائزيشن كے سيكرٹری جنرل "محمد يوسف ہاجر" مساجد كی يورپی كونسل كے سيكرٹری جنرل "بھيج ملا" كويت كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كے مشير "عادل الفلاح" قرطبہ شہركے ميئر، اسپين كی اندلسی كونسل كے سربراہ اور عالم اسلام، اسپين اور لاطينی امريكہ كی شخصيات اور دانشوروں نے اس سيمينار میں شركت كر رہے ہیں۔
اس تين روزہ سيمينار میں 'دنيا كا ماشی بحران اور اسلامی فنانشل نظام"، "تمدنوں اور تہذيبوں كے درميان گفتگو"، "اديان كے پيروكاروں اور مقدسات كا متقابل احترام" جيسے موضوعات پر مضامين پيش كیے جا رہے ہیں۔
674575