اسلامی ممالك میں تعليم و تحقيق كی كيفيت كی ترقی كے طريقوں كا جائزہ لينے كےموضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

12:49 - October 14, 2010
خبر کا کوڈ: 2012682

اسلامی ممالك میں تعليم و تحقيق كی كيفيت كی ترقی كے طريقوں كا جائزہ لينے كےموضوع پر سيمينار كا انعقاد

ثقافتی گروپ: ملائيشيا میں ۱۹ سے ۲۱ اكتوبر تك منعقد ہونے والے اسلامی ممالك كے وزراء تعليم كے پانچویں سيمينار میں اسلامی ممالك كی كاميابی میں تعليم اور تحقيق كے ميدانوں میں ترقی كی كيفيت كے طريقوں كا جائزہ ليا جائے گا۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ''ISESCO" سائٹ كے حوالے سے نقل كياہے كہ ملائيشيا كے دارالحكومت "كوالالمپور" میں اسلامی ممالك كے وزراء تعليم "ICMHESR" كا پانچواں سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
اس سيمينار میں مسلمان دانشور خواتين كے چينل كی تشكيل اور عالم اسلام كی يونيورسٹيوں كی فاؤنڈيشن كے سيكرٹری جنرل اور آيسسكو كے سيكرٹری جنرل كی رپورٹ كا جائزہ ليا جائے گا۔
اس كے علاوہ اس تين روزہ سيمينار میں اسلامی ممالك میں علوم اور ٹيكنالوجی كے ميدان میں خواتين كو آمادہ كرنے كے عنوان سے ايك گول ميز كانفرنس بھی منعقد ہو گی۔
673907

نظرات بینندگان
captcha