بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے salamchatou كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يونيسكو كی جانب سے ۲۰۱۰ء كو تہذيبوں كی تقريب كا بين الاقوامی سال قرار ديئے جانے كی مناسبت سے اور اسلامی انجمن "سلام شائو" كی كوششوں اور دنيائے عرب انسٹیٹيوٹ اور نانٹر شہر كی انجمن "مشرقی" كے تعاون سے یہ نشست منعقد ہو رہی ہے۔
اس اسلامی اور علمی نشست میں جديد علوم كے بارے میں فرانسيسی يونيورسٹيوں كے بعض مسلمان اساتذہ كی تقارير، ان علوم كے فروغ میں مسلمانوں كا كردار، بچوں اور جوانوں كے لئے مقابلے اور تعليمی وركشاپز جيسے پروگرام منعقد كرنے كا فيصلہ كيا گيا ہے۔
674401