مقدونیہ میں "علاقہ بالكان میں اسلامی تمدن" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

مقدونیہ میں "علاقہ بالكان میں اسلامی تمدن" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

13:10 - October 16, 2010
خبر کا کوڈ: 2013508
ثقافتی گروپ: مقدونیہ كے دارالحكومت "اسكوپیہ" میں "علاقہ بالكان میں اسلامی تمدن" كے موضوع پر چوتھا سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے "IRCICA" كے حوالے سے نقل كيا ہے OIC كے "ارسيكا" سنٹر كی كوششون سے ۱۳ اكتوبر كو شروع ہونے والے اس سيمينار كا مقصد علاقہ بالكان میں اسلامی تمدن اور اس علاقے میں اس كی تاثير كا جائزہ لينا ہے۔
۱۷ اكتوبر كو جاری رہنے والے اس سيمينار كے شركاء بالكان میں اسلامی تہذيب كے فروغ كی تاريخ، ديگر تہذيبوں كے درميان اسلامی كی تاثير، علاقہ بالكان میں اسلامی آرٹ، اسلامی تہذيب اور تعليمی انسٹیٹيوٹز، بالكان میں اسلام كا معنوی اور مادی ورثہ اور اسلامی ريسرچ كے لئے علاقے میں موجود ماخذ جيسے موضوعات كا جائزہ ليا جا رہا ہے۔
اس سيمينار میں كوسوو، بوسنيا، مقدونیہ، آلبانیہ اور بلغارستان اور OIC كے سيكرٹری جنرل "اكمل الدين احسان اوغلو" اور مقدونیہ كے صدر "گٹورگی ايوالف" شركت كر رہے ہیں۔
675272

نظرات بینندگان
captcha