كربلا میں "ہفتہ قرآن كريم" نامی بين الاقوامی فيسٹيول كا انعقاد

IQNA

كربلا میں "ہفتہ قرآن كريم" نامی بين الاقوامی فيسٹيول كا انعقاد

14:06 - October 17, 2010
خبر کا کوڈ: 2014362
قرآنی سرگرمياں گروپ: كربلا معلی میں حرم مطہر امام حسين(ع) كے صحن میں "ہفتہ قرآن كريم" كے عنوان سے دوسرا بين الاقوامی فيسٹيول منعقد ہو رہا ہے جس میں ۲۰ ممالك كے نمائندے شركت كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "نون" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حرم مطہر امام حسين(ع) كی كوششوں اور عراق كے محكمہ شعبہ اوقاف كے تعاون سے یہ فيسٹيول منعقد ہو رہا ہے۔
عراق كے محكمہ شيعہ اوقاف كے ايك وفد نے ۱۵ اكتوبر كو اسی سلسلے میں آستان مقدس امام حسين(ع) كے مركزی آفس كا وزٹ كرتے ہوئے اس عظيم قرآنی فيسٹيول كے انعقاد كے لئے ضروری اقدامات كا جائزہ ليا ہے۔
اس وفد كے سربراہ ديوان اور شيعہ وقف كے قاری "كريم ياسر" نے اس بارے میں كہا ہے كہ فيسٹيول میں مختلف قسم كے پروگرام منعقد ہوں گے جن میں عراق كے قرآنی انسٹیٹيوٹز كا اجتماع، قرآنی ريسرچ كا جائزہ لينے كے موضوع پر سيمينار، قرآنی مقابلوں كا انعقاد اور قرآنی قراء كی قدردانی جيسے پروگرام شامل ہیں۔
675734

نظرات بینندگان
captcha