ماسكو میں قرائت قرآن كريم كے بين الاقوامی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

ماسكو میں قرائت قرآن كريم كے بين الاقوامی مقابلوں كا انعقاد

14:12 - October 20, 2010
خبر کا کوڈ: 2016532
قرآنی سرگرمياں گروپ: روس كے دارالحكومت ماسكو میں oic كے تعاون اور روسی مفتيوں كی كونسل كی نگرانی میں ۲۵ اكتوبر كو قرائت قرآن كريم كے بين الاقوامی مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصری روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ روسی مفتيوں كی كونسل نے ان بين الاقوامی مقابلوں میں حصہ لينے كے لئے مختلف ممالك كے بعض قراء كو دعوت دی ہے۔
اميد ہے كہ دنيا كے ۳۰ ممالك كے نمائندے اس سال میں منعقد ہونے والے قرآنی مقابلوں میں حصہ لیں گے جو تجويد اور ترتيل كے اصولوں كی مراعات كرتے ہوئے تلاوت قرآن كريم كریں گے۔
ان مقابلوں كے ساتھ ساتھ آرٹ نمائشیں بھی لگائی جائیں گی اور تاتارستان اور ايران كے مذہبی ترانوں كے گروپ مختلف پروگرام منعقد كریں گے۔
678133

نظرات بینندگان
captcha