فلسطين میں تجويد قرآن كے اساتذہ كو سند عطا كرنے كے پروگرام كا انعقاد

IQNA

فلسطين میں تجويد قرآن كے اساتذہ كو سند عطا كرنے كے پروگرام كا انعقاد

14:11 - October 20, 2010
خبر کا کوڈ: 2016634
قرآنی سرگرمياں گروپ: فلسطين كے شہر "بيت لحم" میں اس ملك كے اسلام علوم كے۳۰ اساتذہ كو سند عطا كی گئی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "معا" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ بيت لحم كے محكمہ اوقاف اور محكمہ تعليم كے بعض عہديداروں كی شركت سے ۱۸ اكتوبر كو منعقد ہونے والے اس پروگرام میں تجويد قرآن كورس سے فارغ التحصيل ہونےوالے طلباء كو سند دی گئی ہے۔
بيت لحم كے محكمہ تعليم كے انچارج "عبداللہ شكارنہ" نے اس پروگرام میں اپنے خطاب كے دوران قرآن كريم كی خدمت كو حضرت محمد(ص) كے اس فرمان "خيركم من تعلم القرآن و علمہ" تم میں سے بہترين شخص وہ ہے جو قرآن سيكھنے اور دوسروں كو سكھائے" كا مصداق قرار ديتے ہوئے فلسطين كی آئندہ نسل كو قرآنی پيغام پہنچانے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
انہوں نےمزيد كہا كہ قرانی اساتذہ كو چاہیے كہ وہ قرآنی تعليمات سے بہرہ مند ہو كر فلسطين كے عوام كے درميان وحدت اور يكجہتی كو فروغ دے سكتے ہیں۔
677650
نظرات بینندگان
captcha