بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق ہم عصر اسلامی تفكر فاؤنڈيشن كی اعتقادی نشستوں كے سلسلے كی ايك نشست ہے كہ جس میں ہم عصر اسلامی تفكر فاؤنڈيشن انسٹیٹيوٹ كے بورڈ ٹرسٹيز كے ركن "سيد جعفر فضل اللہ"اور لبنان كے اسلامی شرعی سنٹر كے انچارج "سيد حسين مساجد" كے علاوہ ديگر مسلمان علماء اور اساتذہ نے شركت كی ہے۔
اس نشست میں موجود شيخ "عباس النابلسی" نے اس بات پر زور ديا ہے كہ اس بات كا دعوی نہیں كيا جا سكتا ہے كہ پوری تاريخ میں اسلامی عقيدے كی بنياد عقل كے اساس پر قائم تھی اور اسی طرح اس كا دعوی بھی نہیں كيا جاسكتا كہ تمام اسلامی معرفتی پہلووں پر عقل كے غلبہ كی وجہ سے ان دينی خصوص كا رتبہ متاخر ہو جاتا ہے كہ جن كا ماخذ قرآن كريم ہے۔
اس نشست میں موجود ايك عالم دين شيخ "محمد زراقط" نے بھی علم كلام كی ترقی اور دينی اعتقادات كے دفاع میں اس كے كردار كا جائزہ ليا ہے۔
شيخ "مالك وہبی" نے اس نشست میں "اسلامی عقائد میں نقلی اور عقلی روش" كا جائزہ ليتے ہوئے كہا كہ نقلی روش، عقلی روش كی بنياد پر استوار ہے اور ان دونوں كو آپس میں متناقض قرار دينا صحيح نہیں ہے۔
678375