اردن كے دارالحكومت میں "اسلامی سرمایہ كاری، ڈھانچہ اور وسائل" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

اردن كے دارالحكومت میں "اسلامی سرمایہ كاری، ڈھانچہ اور وسائل" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

13:57 - October 21, 2010
خبر کا کوڈ: 2017057
ثقافتی گروپ: اردن كے دارالحكومت امان میں اردن كے مركزی بينك كی كوششوں سے "اسلامی سرمایہ كاری، ڈھانچہ اور وسائل" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنماہ "الرای" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ امان كے بينك كے مطالعاتی سنٹر میں ۱۸ اكتوبر كو شروع ہونے والا یہ سيمينار ۲۱ اكتوبر تك جاری ہے۔
اردن كے مركزی بينك، ملائيشيا كے مركزی بينك اور امان میں اسلامی ترقياتی بينك كی نگرانی میں یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
اردن كے مركزی بينك كے سربراہ نے اس سيمينار كی افتتاحی تقريب میں اسلامی سرمایہ كاری كی اہميت اور دنيا كے فنانشل نظام كی ترقی میں اس كے كردار كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے اس صنعت كو ترقی دينے اور اسلامی بينكوں كے عالمی بينك كاری كے نظام سے مطابق كرنے كے لئے ضروری پروگراموں كی وضاحت كی ہے۔
678713

نظرات بینندگان
captcha