فرينكفورٹ كی كتب نمائش میں مصحف شريف كی اشاعت كے مقابلوں كی بہت زيادہ پذيرائی

IQNA

17:11 - October 22, 2010
خبر کا کوڈ: 2017067

فرينكفورٹ كی كتب نمائش میں مصحف شريف كی اشاعت كے مقابلوں كی بہت زيادہ پذيرائی

ادب گروپ:فرينكفورٹ كی كتب نمائش میں ايرانی پبلشروں كی يونين كے اسٹال پر مصحف شريف كی اشاعت كے پہلے بين الاقوامی مقابلوں كےدعوت ناموں كوتقسيم كيا گيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے مصحف شريف كی اشاعت كے پہلے بين الاقوامی مقابلوں كی نيوز كمیٹی كے حوالے سے نقل كياہے كہ فرينكفورٹ كی كتب نمائش میں حاضر ايرانی پبلشروں كی يونين كے ڈائريكٹر "مہدی اسماعيلی" نے اس دعوت نامے كو اسلامی ممالك كے شركاء كے درميان تقسيم كرنے كی خبر دی ہے۔
اسماعيل نے اس مقابلے میں حصے لينے والوں كی تعداد كو سراہتے ہوئے كہا كہ اسلامی ممالك اور دين كے پبلشروں كی جانب سے یہ مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔
ياد رہے كہ مصحف شريف كی اشاعت كے پہلے بين الاقوامی مقابلے كے آثار كی نمائش ۸ سے ۱۱ نومبر كو نياوران كے كلچرل سنٹر میں لگائی جا رہی ہے۔
678384
نظرات بینندگان
captcha