سعودی عرب میں "صالح اور نيك عمل اور قرٓٓنی اہداف" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

سعودی عرب میں "صالح اور نيك عمل اور قرٓٓنی اہداف" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

10:37 - October 24, 2010
خبر کا کوڈ: 2018424
ثقافتی گروپ: سعودی عرب كےشيعہ نشين شہر "سیھات" كے "دوحہ القرآن" انسٹیٹيوٹ میں ۱۶ نومبر كو "عمل صالح اور قرآنی اہداف" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے قرآنی خبررساں ايجنسی "مزن" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ "دوحہ القرآن" انسٹیٹيوٹ سے وابستہ قرآنی تحقيقی اور مطالعاتی سنٹر كی كوششوں سے یہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
"دوحۃ القرآن" انسٹیٹيوٹ نے كہا ہے كہ اس انسٹیٹيوٹ كی كوششوں سے یہ دوسرا سيمينار منعقد ہورہا ہے جس میں اس انسٹیٹيوٹ كے قرآنی تحقيقی و مطالعاتی سنٹر كی علوم قرآن كی استاد "زينب البحرانی" نيك اور صالح عمل اور قرآنی اہداف كے موضوع پر تقرير كریں گی۔
اس بيانیےمیں آيا ہے كہ اس كے علاوہ "احلام الحجاج"، "فاطمہ المرشود" اور عقائد اور روايات كی استاد "فاطمہ اسماعيل" بھی اس سيمينار سے خطاب كریں گی۔
دوحۃ القرآن انسٹیٹيوٹ نے اس بيانیے میں كہا ہے كہ قرآنی علوم كی ماہر شيعہ شخصيات اس سيمينار میں شركت كریں گی۔
680260
نظرات بینندگان
captcha