ايتھوپيا كے حفظ قرآن كريم كے مقابلوں میں منتخب افراد كی قدردانی

IQNA

ايتھوپيا كے حفظ قرآن كريم كے مقابلوں میں منتخب افراد كی قدردانی

12:41 - October 24, 2010
خبر کا کوڈ: 2018561
قرآنی سرگرمياں گروپ: ايتھوپيا كے حفظ قرآن كريم كے مقابلوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كی قدردانی كا پروگرام ۲۳ اكتوبر كو منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "عالمی انجمن حفظ قرآن كريم" كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ايتھوپيا كے حمزہ نامی حفظ قرآن سنٹر كی كوششوں اور عالمی انجمن حفظ قرآن كريم كے تعاون اور ۵۵ افراد كی شركت سے یہ مقابلے منعقد ہوئے ہیں۔
ايتھوپيا كی بڑی مسجد كے امام جماعت "طہ ہارون"، دينی و ثقافتی "الاحسان" كے انچارج "محمد زين"، عالمی انجمن حفظ قرآن كريم كے نمائندے "عمر بن محمد المغربی" اور اس ملك كے قرآنی امور كے بعض عہديداروں نے اس پروگرام میں شركت كی ہے۔
دينی اور ثقافتی انجمن "الاحسان" كے انچارج محمد زين نے اس پروگرام میں اپنے خطاب كے دوران طلباء كے درميان حفظ قرآن كی ثقافت كی ترويج میں قرآنی مقابلوں كے انعقاد كی اہميت كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے ان مقابلوں كے انعقاد كے لئے عالمی انجمن حفظ قرآن كريم كی كوششوں كوسراہا ہے۔
680604

نظرات بینندگان
captcha