بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے روس كی سركاری خبررساں ايجنسی "نووسٹی" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ روس كے مفتی "راوی عين الدين" كی نگرانی اور OIC كے سيكرٹری جنرل "اكمل الدين احسان اوگلو" كے تعاون سے یہ مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔
ان مقابلوں كاابتدائی مرحلہ ۲۳ اكتوبر كو منعقد ہوا ہے جس میں دنيا كے ۲۶ ممالك منجملہ ايران كے نمائندوں نے شركت كی ہے جن میں سے نماياں پوزيشن حاصل كرنے والے افراد كو فائنل راؤنڈ میں حصہ لے رہے ہیں۔
ان مقابلوں كو منعقد كرنے والی كمیٹی كے سربراہ "روشان عبالوف" نے اس بارے میں كہا ہے كہ روسی معاشرے میں یہ مقابلے خاص اہميت كے حامل ہیں اور پورے يورپ میں ان كی مثال نہیں ملتی۔
اسی طرح ان مقابلوں كے ساتھ ساتھ آرٹ نمائشیں بھی منعقد كی گئی ہیں جن میں تاتارستان اور ايران كے مذہبی ترانوں كے گروپوں نے اپنے اپنے فن كا مظاہرہ كيا ہے۔
681011