كويت میں عالم اسلام میں علم كے فروغ میں اخلاق كا كردار" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

14:00 - October 26, 2010
خبر کا کوڈ: 2020148

كويت میں عالم اسلام میں علم كے فروغ میں اخلاق كا كردار" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

ثقافتی گروپ: كويت میں آيسسكو كی كوششوں سے ۲۶ اكتوبر كو "عالم اسلام میں علم كے فروغ میں اخلاق كا كردار" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "محيط" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ میڈيكل كی بين الاقوامی اسلامی آرگنائزيشن اور كويت كی تعليم، ثقافت اور علوم كی قومی كمیٹی كے تعاون سے یہ تين روزہ سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
اس سيمينار میں انٹرنیٹ، اخبارات اور علمی اور يونيورسٹی كے جرائد میں علمی تحقيقات كی اشاعت سے پيدا ہونے والی مشكلات اور میڈيا اور سياسی اور اخلاقی موضوعات سے آشنائی جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كی جائے گی۔
مراكش، تيونس، سعودی عرب، قطر، عراق، الجزائر، اردن، عمان، سوریہ، لبنان، ليبيا، يمن، امارات، سوڈان اور مصر كے ماہرين اس سيمينار میں شركت كر رہے ہیں۔
682346


نظرات بینندگان
captcha