باكو میں "قرآن كريم كی روش اور عربی زبان پر اس كی تاثير" كے موضوع پر وركشاپ كا انعقاد

IQNA

17:11 - October 28, 2010
خبر کا کوڈ: 2021325

باكو میں "قرآن كريم كی روش اور عربی زبان پر اس كی تاثير" كے موضوع پر وركشاپ كا انعقاد

ثقافتی گروپ: آذربائيجان كے دارالحكومت باكو میں ۲۸ اكتوبر كو "قرآن كريم كی روش اور عربی زبان پر اس كی تاثير" كے موضوع پر ايك تعليمی وركشاپ منعقد ہو رہی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی ترنیڈ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ عربی زبان كے بعض ماہرين اور معروف دانشور اس اسلامی اور ثقافتی پروگرام میں شركت كر رہے ہیں۔
مصر كے ثقافتی سنٹر كے سربراہ "عادل درويش" اس وركشاپ میں حاضر ہو كر عربی زبان پر قرآن كريم كی روش اور بلاغت كی تاثير كے موضوع پر تقرير كر رہے ہیں۔
یہ وركشاپ آذربائيجان میں مصر كی ثقافتی سرگرميوں كے سلسلے كی ايك كڑی ہے جس میں عربی زبان كے تعليمی كورسز اور يونيورسٹيوں میں اس زبان كی تقويت جيسے كورسز شامل ہیں۔
683132

نظرات بینندگان
captcha