تيونس میں "مڈیٹريرين كے اطراف میں اسلام اور تشخص" كے موضوع پر منعقدہ سيمينار كا اختتام

IQNA

15:18 - October 30, 2010
خبر کا کوڈ: 2022170

تيونس میں "مڈیٹريرين كے اطراف میں اسلام اور تشخص" كے موضوع پر منعقدہ سيمينار كا اختتام

ثقافتی گروپ: تيونس كے شہر "حمامات" میں ۲۸ اكتوبر كو "مڈیٹريرين كے اطراف میں اسلام اور تشخص" كے موضوع پر منعقد ہونے والا دوسرا بين الاقوامی سيمينار اختتام پذير ہو گيا ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے capbonenmouvement كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ جريدہ "Realites" كے عہديداروں كی كوششوں سے ۲۷اكتوبر كو شروع ہونے والے اس سيمينار میں "اسلام اور يورپ"، "عالم اسلام اور يورپ كے مستقبل كے روابط" اور "اسلامی ممالك اور يورپ كے تعاون كے فروغ كے درميان حائل ركاوٹیں" جيسے موضوعات پر مختلف نشستیں اور اجتماع منعقد ہوئے ہیں۔
آيسسكو كے سيكرٹری جنرل "محمد العزيز بن آشور" نے اس سيمينار میں "مڈیٹريرين كے اطراف میں اسلام اور تشخص" كے موضوع پر تقرير كی ہے۔
اور تركی كی "مارمرا" يونيورسٹی كے شعبہ تاريخ اديان كے سربراہ "عمرفاروق ھارمان" نے "اسلام اور يورپ كے درميان مستقبل كے تعلقات كيسے ہوں گے كے موضوع پر مضمون پيش كيا ہے۔
684590

نظرات بینندگان
captcha