سوڈان میں "اسلامی ممالك میں غذائی سلامتی" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

سوڈان میں "اسلامی ممالك میں غذائی سلامتی" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

15:18 - October 30, 2010
خبر کا کوڈ: 2022171
ثقافتی گروپ: سوڈان كے دارالحكومت خرطوم میں ۲۸ اكتوبر كو "اسلام ممالك میں غذائی سلامتی" كے موضوع پر پانچواں بين الاقوامی سيمينار منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے امارات كی سركاری خبررساں ايجنسی "وام" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی ممالك كی زرعی ترقی اور غذائی سلامتی كا جائزہ لينے كی غرض سے منعقد ہونے والے دو روزہ سيمينار میں oic كے ركن ممالك كے ۲۸ اور علاقائی اور بين الاقوامی آرگنائزيشنز كے ۱۰ نمائندوں نے شركت كی ہے۔
Oic كے سيكرٹری جنرل "اكمل الدين احسان اوگلو" اقوام متحدہ، عرب ليگ، افريقہ يونين، عالمی بينك زراعت اور غذائی وسائل كی عالمی آرگنائزيشن اور اسلامی ترقياتی بينك كے نمائندوں اور پرشين گلف كی تعاونی كونسل كے سيكرٹری جنرل "عبدالرحمن بن حمد العطیہ نے اس سيمينار میں شركت كی ہے۔
سوڈان كے صدر "عمرحسن احمد البشير" نے اس سيمينار كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے oic كے دائرہ كار میں رہ كر زارعت، غذائی سلامتی اور دیہاتی ترقی كے لئے ضروری تدابير اختيار كرنے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
684509

نظرات بینندگان
captcha