"ماڈرن يورپ میں اسلام كا مقام" كے موضوع پر منعقدہ سيمينار میں آيسسكو كی شركت

IQNA

"ماڈرن يورپ میں اسلام كا مقام" كے موضوع پر منعقدہ سيمينار میں آيسسكو كی شركت

15:17 - October 30, 2010
خبر کا کوڈ: 2022172
ثقافتی گروپ: بيلجيئم كی يونيورسٹی "انٹورپ" میں ۲۹ سے ۳۱ اكتوبر "ماڈرن يورپ میں اسلام كا حكام" كے موضوع پر منعقد ہونے والے سيمينار میں آيسسكو كے نمائندے شركت كر رہےہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے ISESCO كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ انٹورپ يونيورسٹی، ابن سينا ہيومينٹيز انسٹیٹيوٹ يورپيوں كی اسلامی انجمن، دعوت اسلامی كی عالمی انجمن WICS كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس تين روزہ سيمينار كے دوران مختلف نشستیں اور گول ميز كانفرنسیں منعقد ہوں گی۔
يورپی يونين كے سربراہ، يورپی كونسل كے سربراہ، يورپ میں اسلامی موضوعات كا شوق ركھنے والے سياسی اور ثقافتی انسٹیٹيوٹز كے نمائندے اور آيسسكو كے نمائندے "محمد بن صالح" بھی اس سيمينار میں شركت كر رہے ہیں۔
اس تين روزہ سيمينار میں "اسلامی تمدن كے مطابق ہونا، "يورپ میں اسلام كو قبول كرنا اور موجودہ دور كے اہم مسائل"اور اديان اور تہذيبوں كے مابين گفتگو اور اسلام"جيسے موضوعات پر بحث وگفتگو كی جا رہی ہے۔
684492

نظرات بینندگان
captcha