بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے Washington Bangla Radio كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يكم نومبر صبح ۹ بجے شروع ہونے والے اس سيمينار میں ملائيشيا كے سابق وزير اعظم "مہاتير محمد" خطاب كریں گے۔
اس دو روزہ سيمينار میں قرآن و سنت كی نظر میں سود ، اسلام میں سود كی ممنوعيت، سود اور عالمی معاشی بحران، سود كے سياسی و سماجی اثرات، ايك عملی نمونہ كے عنوان سے سود كے بغير اقتصاد ور فقر كو كم كرنے میں اسلامی خورد اقتصادی كا كردار جيسے موضوعات پربحث و گفتگو كی جائے گی۔
امريكہ، نائيجريا، برطانیہ، كنیڈا، اردن، انڈونيشيا اور سنگاپور كے ۲۰۰ سے زائد سياسی اور اقتصادی ماہرين، اساتذہ سركاری حكام اور تاجر اس سيمينار میں شركت كریں گے۔
683625