عالم اسلام كی مشكلات كے حل كے لئے علماء كے درميان ارتباط كے استحكام كی ضرورت پر زور ديا گيا ہے

IQNA

عالم اسلام كی مشكلات كے حل كے لئے علماء كے درميان ارتباط كے استحكام كی ضرورت پر زور ديا گيا ہے

12:54 - October 31, 2010
خبر کا کوڈ: 2022709
ثقافتی گروپ: "مسلمان علماء انبياء كے وارث اور عظيم ذمہ داری" كے موضوع پر منعقد ہونے والے بين الاقوامی علمی سيمينار كے شركاء نے اپنے ايك بيانیے میں امت اسلام كی مشكلات كے حل كے لئے مسلمان دانشوروں اور علماء كے درميان ارتباط كو مستحكم كرنے كی اہميت كی ضرورت پر زور ديا گيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے يمن كی خبررساں ايجنسی "سبانیٹ" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ دنيا كے مسلمان قائدين اور علماء اس سيمينار كے اختتامی بيانیے میں عالمی انجمن اسلام، آرگنائزيشنز اور اسلامی انسٹیٹيوٹز سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ امت اسلام كی بيداری اور مسلمانوں كی زندگی میں دينی علوم كی اہميت اور تاثير كو اجاگر كریں اور تعليمی اور ذرائع ابلاغ كے ذريعے مسلمانوں كو انبياء كے وارث كے عنوان سے دينی علماء اور قائدين كی اہميت سے آگاہ كریں۔
اسی طرح اس بيانیے میں صحيح دينی طريقوں اور زمانے كے تقاضوں كے مطابق دينی گفتگو كو بامقصد كرنے كی ضرورت پر مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان گفتگو كی دعوت اور عالم اسلام میں وقف كی ثقافت كی ترويج كی ضرورت پر زور ديا گيا ہے۔
اس كے علاوہ اس سيمينار كے شركاء نے اسلامی انجمنوں، آرگنائزيشنز اور انسٹیٹيوٹز سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ شبہات كے جوابات اور اسلام دشمنوں كی سازشوں كا مقابلہ كرنے كے موضوع پر كتابیں شائع كریں۔
684912

نظرات بینندگان
captcha