بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے "Emerald Insight" سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ متحدہ عرب امارات كی يونيورسٹی كے فيكلٹی آف اقتصاد اور تجارت اور برطانیہ كے "امرالڈ" پبليكشنز گروپ كی كوششوں سے منعقد ہونے والے اس سيمينار میں دنيا كے مختلف ممالك كے عہديدار، سياستدان اور ماركیٹنگ كے ميدان كے ماہرين شركت كریں گے۔
اس چار روزہ سيمينار میں اسلامی ماركیٹنگ، اسلامی تجارتی علامات، مسلمان صارفين، اسلامی مصنوعات كی نشرواشاعت، اسلامی تجارت میں اخلاق، حلال بازار، اسلامی فنانشل مصنوعات كی ماركیٹنگ، اسلامی اليكٹرانك بازار، اسلامی لباس اور فيشن، اسلامی ادويات، اسلامی قوانين اور ماركیٹنگ كی سرگرمياں اور اسلامی بازاروں میں خريدو فروش جيسے موضوعات پربحث و گفتگو كی جائے گی۔
اس كے علاوہ اس سيمينار میں آڈٹ اور اسلامی اقتصاد، اسلام اور تجارت، اسلامی مينجمنٹ اور اسلامی اقتصاد كےموضوعات كا بھی جائزہ ليا جائےگا۔
685170