بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق حرارہ میں منعقد ہونے والی اس وركشاپ میں زمبابوے كے وزير ثقافت، آرٹ، ورزش اور جوانی، زمبابوے میں ايرانی سفير اور ثقافتی اور آرٹ سنٹرز كے عہديدار شركت كر رہے ہیں اس تعليمی وركشاپ كے انعقاد كا مقصد زمبابوے كے ماہرين آرٹ جوانوں كو اسلامی آرٹ كے جلووں سے آگاہ كرنا ہے۔
اس ثقافتی پروگرام كے آغاز میں زمبابوے كے محكمہ ثقافت و آرٹ كے انچارج اور پھر خواتين كے فلم و آرٹ فيسٹيول كی انچارج "آنجلينا ڈومينگو" اپنی رپورٹ پيش كریں گی۔
اس كے بعد زمبابوے میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "اسدی موحد"، "اسلام میں آرٹ اور ايرانی تمدن" كے موضوع پر تقرير كریں گے۔
اس كے علاوہ زمبابوے میں ايرانی سفير "پورنجف" اسلامی انقلاب كے آرٹ اور ثقافتی نماياں كارناموں اور زمبابوے كے وزير ثقافت و آرٹ "ڈيوڈ" ايران میں ہينڈی گرافٹس اور قالين آرٹ" كے بارے میں تقرير كریں گے۔
685598