فرقہ واريت كے خلاف مسلمان دانشوروں اور علماء كا مشتركہ اعلامیہ

IQNA

فرقہ واريت كے خلاف مسلمان دانشوروں اور علماء كا مشتركہ اعلامیہ

13:21 - November 02, 2010
خبر کا کوڈ: 2024220
بين الاقوامی گروپ: سعودی عرب، قطر، كويت، عمان اور بحرين كے ساٹھ سے زيادہ دانشوروں، علماء اور سياسی شخصيات نے فرقہ واريت اور امتيازی برتاو كے خلاف مشتركہ اعلامیہ جاری كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق راصد نيوز چينل نے خبر دی ہے كہ مشتركہ اعلامیہ میں عرب ممالك سے مطالبہ كيا گيا ہے كہ انسانی حقوق كی خلاف ورزی ، آزادی بيان پر پابندی اور شخصيات كی نقل حركت پر عائد پابندی كا جلد از جلد خاتمہ كيا جائے۔
مشتركہ اعلامیہ میں تاكيد كی گئی ہے كہ امت مسلمہ كی موجودہ مشكلات اور مسائل كا حل مذہبی اورسياسی تنظيموں كے درميان باہمی گفتگو اور تعلقات میں پوشيدہ ہے۔ مشتركہ اعلامیہ پر دستخط كرنے والی شخصيات نے كہا كہ دوسرے اديان و مذاہب كے مقدسات كو توہين كا نشانہ بنانا انتہائی غير منطقی اور غير سنجيدہ عمل ہے جس كی وجہ سے اسلامی مذاہب كے پيروكاروں كے درميان عدم اعتماد كی فضا پروان چڑھتی ہے۔
علماء و دانشوروں نے عالم اسلام میں پھيلتے ہوئے فرقہ وارانہ رجحانات كو شدت پسندی اور ايك دوسرے كو كافر قرار دينے والی تنظيموں كے وجود میں آنے كا سبب قرار ديا۔
686482
نظرات بینندگان
captcha