اقوام متحدہ كی جانب سے اديان كے درميان ہم آہنگی كے فروغ كے لیے عالمی ہفتہ منانے كا اعلان قابل تحسين ہے،اسلامی سربراہی كانفرنس

IQNA

اقوام متحدہ كی جانب سے اديان كے درميان ہم آہنگی كے فروغ كے لیے عالمی ہفتہ منانے كا اعلان قابل تحسين ہے،اسلامی سربراہی كانفرنس

11:05 - November 04, 2010
خبر کا کوڈ: 2025389
بين الاقوامی گروپ: اسلامی سربراہی كانفرنس نے اقوام متحدہ كی جانب سے فروری كے پہلے ہفتے كو اديان كے درميان ہم آھنگی كے فروغ كا ہفتہ قرار ديئے جانے كو خوش آئند اقدام قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا نے او آئی سی كی ويب سائٹ كے حوالے سے خبر دی ہے كہ اسلامی سربراہی كانفرنس كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو نے گذشتہ روز ايك بيان شائع كيا ہے جس میں اقوام متحدہ كی جانب سے اديان عالم كے درميان گفتگو اور مكالمہ كو فروغ دينے كے عالمی ہفتہ منانے كے اقدام كو سراہتے ہوئے كہا كہ اقوام متحدہ كا یہ اقدام اسلامی سربراہی كانفرنس كی پاليسی كے مطابق ہے۔ بيان میں آيا ہے كہ ہمیں اميد ہے كہ اسلامی ممالك عالمی معاشرے كے ساتھ قدم ملاتے ہوئے ہفتہ اديان كو بہترين انداز میں منائیں گے اور اديان كے درميان رواداری، ايك دوسرے كے احترام اور باہمی گفتگو كے فروغ میں اہم كردار ادا كریں گے۔
687889
نظرات بینندگان
captcha