بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مكالمہ اديان آسٹريا كے سربراہ پروفيسر فرانٹس گماينرپرانٹرل نے گذشتہ روز اسلامی علوم و ثقافت انسٹی ٹيوٹ كے سربراہ كے ساتھ ملاقات كے دوران كہا كہ اديان كے درميان بہت سے ايسے مسائل موجود ہیں جن پر سنجيدگی كے ساتھ كام نہیں ہوا ہے اور ہمیں ايك دوسرے كے تعاون سے اس اہم فريضہ كو انجام دينا ہے اور اس راہ میں حائل مشكلات كو دور كرنا ہے۔
انہوں نے كہا كہ مكالمہ اديان اس وقت مفيد واقع ہوسكتا ہے جب فريقين ايك دوسرے كی زبان كو سمجھتے ہوئے حقيقت كی تلاش میں ہوں اور علمی و تحقيقاتی مراكز اس سلسلہ میں اہم كردار ادا كرسكتے ہیں۔ پروفيسر گماينر نے كہا كہ آسٹريا اور جرمنی میں موجود علمی اور تحقيقاتی مراكز اسلامی علوم و ثقافت انسٹی ٹيوٹ جيسے اداروں كے ساتھ تعاون كے لیے تيار ہیں۔
688377