قبرس كے وزير تعليم كے ساتھ اسلامی جمہوریہ ايران كے وزير ثقافت كی ملاقات

IQNA

قبرس كے وزير تعليم كے ساتھ اسلامی جمہوریہ ايران كے وزير ثقافت كی ملاقات

22:40 - November 07, 2010
خبر کا کوڈ: 2027372
بين الاقوامی گروپ: وزير ثقافت سيد محمد حسينی آج قبرس كے وزير تعليم و ثقافت "انڈيريس ديميتريو" كے ساتھ ملاقات اور باہمی دلچسپی كے امور پر تبادلہ خيال كریں گے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق وزارت ثقافت كے شعبہ تعلقات عامہ نے خبر دی ہے كہ دونوں وزراء آج شام وزارت ثقافت كے دفتر میں ملاقات كریں گے۔ ياد رہے كہ جمہوری قبرس كے وزير كے ہمراہ وفد میں يورپی يونين كے سيكرٹریٹ آفس كے سربراہ موليسكيس، وزارت تعليم قبرس كی اعلی تعليمی كونسل كے سربراہ افستاتيوس ميخائيل بھی شامل ہیں۔
رپورٹ كے مطابق ملاقات كا مقصد دونوں ممالك كے درميان باہمی دلچسپی كے معلاملات كا فروغ ہے۔ ملاقات كا ايك مقصد ايران اور قبرس كی وزارت تعليم كے درميان معاہدہ كرنا ہے۔
ياد رہے كہ گذشتہ روز وزارت ثقافت كے اہل كاروں اور عہدہ داروں نے قبرس كے وفد كا استقبال امام خمينی ايئر پورٹ پر كيا۔
689592
نظرات بینندگان
captcha