بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ نجفی مرعشی لائبريری كے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمين سيد محمود نجفی مرعشی نے آج ہلال احمر ايران كے شعبہ دستاويزات كے سربراہ طاہری جبلی كے ساتھ ملاقات كے دوران كہا كہ یہ لائبريری ايران كے نسبت باقی دنيا میں زيادہ شہرت ركھتی ہے اور ايك عظيم سرمایہ ہے۔
انہوں نے كہا كہ كتابوں كی تعداد كے مطابق یہ لائبريری ملك كی سب سے بڑی اور عالم اسلام كی تيسری بڑی لائبريری ہے۔
حجۃ الاسلام و المسلمين سيد محمود ہاشمی نے آيت اللہ مرعشی نجفی كی وصيت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا انہوں نے كتاب خانہ عوام كے لیے بنايا تھا ۔ یہ عظيم كتاب خانہ آنے والی نسلوں كے لیے ايك انتہائی خوبصورت تحفہ ہے۔
690456