يورپی پارليمنٹ میں " ماحوليات اور اسلامی نقطہ نگاہ" كے بارے میں گفتگو

IQNA

يورپی پارليمنٹ میں " ماحوليات اور اسلامی نقطہ نگاہ" كے بارے میں گفتگو

11:49 - November 10, 2010
خبر کا کوڈ: 2029314
بين الاقوامی گروپ: گذشتہ روز يورپی يونين كی پارليمنٹ میں منعقدہ نشست میں فضائی آلودگی اور ماحوليات كے بارے میں اسلامی نقطہ نگاہ كا جائزہ ليا گيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق "ماحوليات ، فضائی آلودگی اور اسلامی نقطہ نگاہ" كے بارے میں نشست كا اہتمام انجمن مكالمہ ثقافت بلجيم كی جانب سے كيا گيا تھا۔ نشست میں برطانوی ماہر موحوليات فضلون خالد، قاضی آنتب يونيورسٹی تركی كے وائس چانسلر ابراہيم اوزمير، يورپی پارليمنٹ كے ڈپٹی اسپيكر اور بليجيم كے سياسی رھنما ايزابل دورانٹ،يورپی پارليمنٹ كی ركن فرانزيسكا ماریہ ، انجمن ماحوليات ازمير كے بانی ظفر آئيواز اور ويلز يونيورسٹی برطانیہ كے ماويل عزی دين نے شركت كی۔
اس نشست كا مقصد ماحوليات كے بارے میں مسلمانوں كے افكار اور قرآن مجيد كے نقطہ نظر كا جائزہ لينا بيانكيا گيا ہے۔ نشست میں موجود مسلمان دانشوروں نے ماحوليات كے بارے میں قرآن مجيد كی چند آيات كی تلاوت اور قرآن مجيد كی نظر میں موحوليات كی اہميت پر روشنی ڈالتے ہوئے موحوليات كا خيال نہ ركھنے والوں پر تنقيد كی۔
692019
نظرات بینندگان
captcha